قومی خبریں

سعودی عرب کی انسانی ہمدردی کے تحت ہندوستان کو 100 کنٹینر طبی سامان کی فراہمی

آکسیجن کے 3 کنیٹیر بھارت کو روانہ کردیے گئے ہیں۔ جو 6 جون تک بھارتی بندرگاہوں تک پہنچ جائیں گے۔ ایک کنٹینر میں 60 ٹن آکسیجن پر مشتمل ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیت
العربیہ ڈاٹ نیت 

الریاض: سعودی عرب نے ہندوستان کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے آکسیجن اور دیگر طبی سامان کی بڑی مقدار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکومت ہندوستان کو آکسیجن کے 3 کینیٹروں سمیت طبی سامان کے 100 کنٹینر فراہم کرے گی۔ آکسیجن کے 3 کنیٹیر بھارت کو روانہ کر دیے گئے ہیں۔ جو 6 جون تک بھارتی بندرگاہوں تک پہنچ جائیں گے۔ ایک کنٹینر میں 60 ٹن آکسیجن پر مشتمل ہے۔

Published: undefined

آنے والے ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بھارت کو 100 کنٹینر طبی سامان اور وبا سے لڑنے کے لیے ضروری اشیا بھیجی جائیں‌گی۔ اس امدادی مشن کا مقصد دوست ممالک کو وبا سے لڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Published: undefined

درایں اثنا بھارتی وزیر پٹرولیم درمھندر برادان نے اپنے 'ٹویٹر' اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سعودی حکومت کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی پر الریاض کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہلک کورونا وبا سے نمٹنے میں مدد کے حوالے سے سعودی عرب کی طرف سے امداد الریاض کی بھارت کے لیے مخلصانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بھارت سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس امداد کے نتیجے میں دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined