قومی خبریں

سعودی عرب: ٹریفک حادثات کے باعث اموات میں 50 فیصد کمی

سعودی عرب میں ٹریفک سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ٹریفک سیفٹی کے پہلو میں بڑی پیش رفت کی ہے

<div class="paragraphs"><p>العربیہ&nbsp; ڈاٹ نیٹ</p></div>

العربیہ  ڈاٹ نیٹ

 

ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ٹریفک سیفٹی کے پہلو میں بڑی پیش رفت کی ہے۔ سعودی عرب میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات میں 50 فیصد کمی آگئی ہے۔ گزشتہ سال جاری ہونے والی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے نتائج کے مطابق حادثات کی شرح میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Published: undefined

ٹریفک سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین فہد الجلاجل نے اس کمی کی وجہ انفراسٹرکچر کے معیار کو بڑھانے اور ٹریفک سیفٹی کے معیارات بہتر کرکے ان پر عمل کرنے کو قرار دیا ہے۔ یہ معیارات تکنیکی، قانونی، آگاہی، اور صحت کے عناصر کو ملا کر بنائے گئے۔ سعودی عرب نے 2023 میں سڑک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی اموات کو 50 فیصد تک کم کرنے کا عالمی ہدف 2030 میں اقوام متحدہ کی دوسری دہائی برائے روڈ سیفٹی کے اختتام سے پہلے حاصل کر لیا ہے۔

Published: undefined

سعودی عرب نے مملکت میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کو کم کرنے میں اپنی دلچسپی کو دوگنا کر دیا ہے۔ سعودی عرب گزشتہ پانچ سالوں میں اس فیصد کو 35 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2016 میں سڑک حادثات میں اموات 9311 سے کم ہوکر 2021 میں 6651 ہوگئیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined