قومی خبریں

سعودی عرب: سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے پر غور وخوض

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 2018 میں اب تک 48 افراد کو سزائےموت دی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا ہے کہ اگلے ایک سال میں سزائے موت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

Published: 26 Apr 2018, 2:51 PM IST

انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 2018 میں اب تک 48 افراد کو سزائےموت دی گئی۔ ہیومن رائٹس واچ نے بتایا ہے کہ سزائے موت پانے والوں میں سے نصف لوگوں کے منشیات میں ملوث ہونے پر ان کے سر قلم کیے گئے۔

سعودی عرب میں منشیات کے جرم میں ملوث متعدد افراد تا حال موت کے منتظر ہیں۔

Published: 26 Apr 2018, 2:51 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Apr 2018, 2:51 PM IST