قومی خبریں

سواتی مالیوال بی جے پی کے لیے کام کر رہی ہیں: اے اے پی

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے بیان سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ  سواتی مالیوال بھارتیہ جنتا پارٹی  کے لیے کام کر رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا، "سکسینہ صاحب، شاید آپ بھول گئے، ملک کے لیے تمغے جیتنے والی پہلوان بیٹیاں، اسی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھی تھیں۔ دھوپ اور برسات میں بھی بیٹھی تھیں۔ ایف آئی آر درج کرانی تھی کہ بی جے پی ایم پی برج بھوشن نے بار بار ان کا جسمانی استحصال کیا تھا۔ اس وقت آپ کے ماتحت دہلی پولیس نے ایف آئی آر تک بھی درج نہیں کی تھی۔ بتایئے کیوں نہیں درج کی؟ ایف آئی آر بھی سپریم کورٹ کے حکم پر درج کی گئی تھی۔ لیکن دفعہ 354 کے مقدمہ کے باوجود بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کو ایک دن کے لئے بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ دہلی پولیس آپ کے ماتحت ہے۔ بتائیے کیوں گرفتار نہیں کیا؟ آپ اس پورے واقعہ پر خاموش کیوں رہے؟ آپ ان سے ملنے کیوں نہیں گئے؟ تب آپ کو دہلی اور ہندوستان کے بین الاقوامی امیج کی فکر نہیں ہوئی؟ آپ کے ماتحت پولیس نے آدھی رات کو ان بیٹیوں کو بے دردی سے پیٹا۔ بتائیے آپ نے کیا کارروائی کی؟ اسی رات کو محترمہ سواتی مالیوال کو بھی پولیس نے سڑک پر گھسیٹا تھا۔ بتائیے آپ نے کیا کارروائی کی؟ تھوڑا سا گریبان میں جھانکئے۔"

Published: undefined

عام آدمی پارٹی  کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال پر اے سی بی کا ایک بھرتی گھوٹالہ کیس چل رہا ہے کہ دہلی ویمن کمیشن میں میں غلط طریقے سے کنٹریکٹ ملازمین کوبھرتی کیا گیا۔ یہ کیس پچھلے کئی سالوں سے چل رہا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی ہوئی ہے۔ اب یہ معاملہ ختم ہونے کے قریب ہے۔ اس لیے ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی کا مختلف لیڈروں کے خلاف کیس کرنے کا یہ جو فارمولہ ہے، اسی فارمولے کو محترمہ سواتی مالیوال پر بھی استعمال کیا گیا ہوگا۔ پچھلے کچھ مہینوں سے وہ مسلسل بی جے پی لیڈروں سے رابطے میں ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وی کے سکسینہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’سواتی مالیوال نے مجھے بہت تکلیف میں فون کیا اور اپنا دردناک تجربہ شیئر کیا۔ وہ اکثر مجھ پر غیر منصفانہ تنقید کرتی ہیں، پھر بھی ان کے خلاف کیاگیا جسمانی تشدد اور ہراسانی ناقابل معافی اور ناقابل قبول ہے۔‘‘ دوسری جانب عام آدمی پارٹی  نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے بیان سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ  سواتی مالیوال بھارتیہ جنتا پارٹی  کے لیے کام کر رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined