سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کے سابق اور آخری گورنر ستیہ پال ملک کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ صرف نام کا ستیہ ہے کام کا نہیں'۔ بقول ان کے ستیہ پال ملک جو اس وقت گوا کے گورنر ہیں، جھوٹ بولتے بولتے کبھی تھکتے نہیں ہیں۔
Published: undefined
عمر عبداللہ نے گورنر ملک کے ایک بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے پاکستانی دباؤ کی وجہ سے پنچایتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا، کے ردعمل میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ نام کا ستیہ ہے کام کا نہیں۔ جھوٹ بولتے بولتے کبھی نہیں تھکتا۔ پانچ اگست سے پہلے بھی جموں وکشمیر کے لوگوں سے جھوٹ بولا اور آج بھی بول رہا ہے۔ ہتک عزت کے مقدموں سے بچنے کے لئے راج بھون کا سہارا لے رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وہ یہ سب کچھ گورنر کی پوسٹ جانے کے بعد بھی بولتا ہے یا نہیں'۔
Published: undefined
گورنر ملک نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ 'وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ جموں وکشمیر میں پنچایت کے انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ میں پروٹوکال توڑتے ہوئے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے گھر گیا۔ لیکن وہ پاکستان کے دباؤ میں آگئے اور انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کیا۔ دہشت گردوں نے بھی دھمکیاں دیں، لیکن باوجود اس کے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے'۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز