نئی دہلی/ پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹوں گنتی جاری ہے اور اب تک کے رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ این ڈی اے کی اقتدار میں واپسی ہو سکتی ہے۔ رجحانات میں جے ڈی یو 120 اور مہاگٹھ بندھن کو 110 سیٹوں پر سبقت حاصل کر چکی ہے۔
Published: undefined
ووٹ شمار کے درمیان کانگریس کے قومی ترجمان ڈاکٹر اُدیت راج نے ٹویٹ کر کے ای وی ایم میں گڑبڑی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ای وی ایم کو ہیک کیا جا سکتا ہے۔‘ کانگریس کے رہنما نے دوپہرر 12 بجے کے بعد ٹویٹ کیا، ’’جب مریخ اور چاند کی جانب جانے والے سیٹیلائٹ کی سمت کو زمین سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے تو ای وی ایم کو ہیک کیوں نہیں کیا جا سکتا؟"
Published: undefined
ڈاکٹر ادیت راج نے ای وی ایم کے بارے میں ایک اور ٹویٹ کیا۔ کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ میں بھی ای وی ایم سے انتخابات ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ کبھی بھی صدارتی انتخاب نہیں ہارتے۔ انہوں نے لکھا، ’’امریکہ میں اگر ای وی ایم سے انتخابات ہوتے تو کیا ٹرمپ ہار سکتے تھے؟’’
Published: undefined
خیال رہے کہ انتخابات میں بیشتر ایکزٹ پولز میں آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کی قیادت والے مہاگٹھ بندھن کو کامیابی حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ لیکن جس طرح کے نتائج منظر عام پر آ رہے ہیں انہوں نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز