سونی پت: ہریانہ میں سونی پت ضلع کے گنور ڈویژن میں منک مجری گاؤں کے مسجد کے امام اور ان کی اہلیہ کے قتل کے معاملے میں پولس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا نام ستبیر سنگھ ہے اور وہ اسی گاؤں کا رہائشی ہے۔
Published: undefined
گرفتار شدہ ملزم ستبیر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شک تھا کہ امام اس کے خاندان کے خلاف کالا جادو کرتے ہیں اس لئے اس نے اس بہیمانہ قتل کی واردات کو انجام دیا۔ ہریانہ پولس نے ملزم ستبیر کو منگل کے روز عدالت میں پیش کر دیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مسجد کے پیچھے بنے کمرے میں امام محمد عرفان اور ان کی اہلیہ یاسمین رہتے تھے اور گزشتہ اتوار کی شب جب وہ گہری نیند میں تھے تو ملزم ان کے گھر میں داخل ہوا اور انہیں قتل کر دیا۔
Published: undefined
پولس نے اس انتہائی حساس نوعت کے معاملہ سے 24 گھنٹے کے اندر پردہ اٹھا دیا ہے۔ پولس کے مطابق تفتیش کے دوران گاؤں کے ہی ایک رہائشی خورشید نے رپورٹ درج کرائی ہے، جس کی بنیاد پر مقدمہ قائم ہوا۔ خورشید نے بتایا کہ ملزم ستبیر کو امام پر شک تھا کہ وہ اس کے خلاف کالا جادو کرتے ہیں اور اس وجہ سے اس کے والد اور بھائی بیمار رہنے لگے۔
Published: undefined
گرفتار شدہ ملزم ستبیر نے پولس سے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات کو چارپائی کا پایہ لے کر امام عرفان کے گھر میں گھس گیا اور سوتے وقت ان کے سر پر کئی وار کئے۔ اسی دوران ان کی اہلیہ جاگ گئی تو اس نے ان پر بھی حملہ کر دیا اور دونوں کو قتل کر دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز