نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کے گھر پر ہوئے حملہ معاملے میں ستارا پولیس نے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹیشن کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) ملازمین کے وکیل گنرتن سداورتے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گمترن سداورتے اہم ملزمین میں سے ایک ہے۔
Published: undefined
8 اپریل کو ممبئی میں شرد پوار کے سلور اوکس بنگلے پر سداورتے کی قیادت میں کئی خواتین سمیت ایم ایس آر ٹی سی سے منسلک 100 سے زائد ملازمین کی بھیڑ نے پتھروں اور جوتوں سے حملہ کیا تھا۔ اس معاملے کی جانچ کرتے ہوئے پولیس نے سداورتے کو گرفتار کر لیا، جب کہ ان کی بیوی جیہ شری پاٹل سداورتے ابھی فرار ہے۔ سداورتے کو 14 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس معاملے میں پونے کے ایک صحافی چندرکانت سوریہ ونشی سمیت مجموعی طور پر 115 لوگوں کی گرفتاری ہوئی ہے، اسپیشل پبلک پروزیکیوٹر نے بتایا کہ اہم ملزمین میں سے ایک وکیل گمترن سداورتے نے ایم ایس آر ٹی سی ملازمین سے کیس لڑنے کے لیے 2 کروڑ روپے سے زیادہ وصول کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اس معاملے میں مہاراشٹر کی وزارت داخلہ نے خفیہ اطلاعات پر دھیان دینے میں ہوئی چوک کا اعتراف کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ ایم ایس آر ٹی سی کے جو بھی ملازمین حملے میں شامل پائے گئے، انھیں خدمات سے برخاست کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined