کیپ ٹاؤن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو موزوں ترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینا ہو گی۔
ایک انٹر ویو کے دوران مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز احمد وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری احسن طور پر نبھا رہے ہیں اور انہیں غیر معمولی کرکٹر کہا جا سکتا ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ سرفراز احمد کی بیٹنگ پر بہت زیادہ زور دیتے ہوئے ان کی وکٹ کیپنگ کی اہلیت کو نوٹس ہی نہیں کیا جاتا جنہوں نے سینچورین میں بھی عمدگی سے اپنایہ فرض نبھایا تھا۔
حالیہ عرصے کے دوران وکٹ کیپر نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچوں میں صرف تین گیندیں گرائیں اور اس اعتبار سے دیکھیں تو ان کی کارکردگی زبردست ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ سے پہلے سنچورین ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن کی ناکامی پر مکی آرتھر کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر چیخنے چلانے اور چیزیں اٹھاکر پھینکنے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔
Published: undefined
اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ زیادہ تر رپورٹس میں سنسنی پھیلائی گئی، ہم نے ویسے ہی بات کی جیسے عام طور پر کرتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ میں غصے میں آگیا تھا، وہ بھی اس لیے کہ میں محسوس کرتا تھا کہ ہم اس ٹیسٹ میچ کا کنٹرول سنبھالنے سے صرف ایک گھنٹے کی دوری پر تھے۔
انھوں نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ گزرے وقت کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی بہترین کرکٹر ثابت ہوگا۔شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان اور امام الحق جیسے کرکٹرز عام طور پر دیکھنے کو نہیں ملتے۔یہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کو آگے لیکر جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز