قومی خبریں

خود سپردگی کرنے والے ثاقب اکبر کی ملی ٹنسی سے دور رہنے کی اپیل

ثاقب ویڈیو میں کہتے ہیں کہ میرا نام ثاقب اکبر وازہ ولد محمد اکبر ہے۔ میں باقی تمام لڑکوں، دوستوں سے کہتا ہوں کہ ملی ٹنسی خراب ذہنیت ہے، اپنے کام سے کام رکھو، گھر والوں کا خیال رکھو اور کچھ کرکے دکھاؤ۔

ثاقب اکبر وازہ، تصویر بشکریہ دی ہندو
ثاقب اکبر وازہ، تصویر بشکریہ دی ہندو 

ری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نور پورہ گاؤں میں پیر کی شب ہونے والی تصادم آرائی کے دوران خود سپردگی اختیار کرنے والے ملی ٹنٹ ثاقب اکبر وازہ نے کشمیری نوجوانوں سے ملی ٹنٹ کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے اپنے کام سے کام رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'میں سیکورٹی فورسز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے جینے کا دوسرا موقع دیا'۔

Published: undefined

بتادیں کہ پلوامہ کے نور پورہ ترال میں پیر کی شب ہونے والے تصادم میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا، جبکہ ایک نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ خود سپردگی اختیار کرنے والے ملی ٹنٹ کے بارے میں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ 'تصادم کے دوران ثاقب اکبر وازہ نامی ملی ٹنٹ نے سرینڈر کیا۔ بٹہ گنڈ گلشن پورہ کا رہنے والا 22 سالہ ثاقب پنجاب میں بی ٹیک کر رہا تھا اور اس نے حال ہی میں ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی'۔

Published: undefined

خود سپردگی کے بعد ثاقب اکبر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں انہیں اپنے مختصر تعارف کے علاوہ نوجوانوں کو ملی ٹنٹ سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے آخری حصے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثاقب کے والد کمرے میں داخل ہو کر ان سے بغل گیر ہوکر زار وقطار روتے ہیں۔ ثاقب ویڈیو میں کہتے ہیں کہ 'میرا نام ثاقب اکبر وازہ ولد محمد اکبر وازہ ساکن گلشن پورہ ترال ہے۔ میں پنجاب میں بی ٹیک کر رہا تھا، میں نے اکیس ستمبر کو ملی ٹنٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی'۔

Published: undefined

سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ثاقب کہتے ہیں کی 'میں سیکورٹی فورسز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے جینے کا دوسرا موقع دیا'۔ ثاقب اکبر ویڈیو میں مزید کہتے ہیں کہ 'میں باقی تمام لڑکوں، دوستوں سے کہتا ہوں کہ ملی ٹنسی خراب ذہنیت ہے، اپنے کام سے کام رکھو، گھر والوں کا خیال رکھو اور کچھ کر کے دکھاؤ'۔ قبل ازیں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں 22 اکتوبر کو ایک ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے دوران البدر نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ دو مقامی ملی ٹنٹوں نے سرینڈر کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined