یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے ذریعہ نکالی گئی ’ٹریکٹر پریڈ‘ میں ہوئے تشدد کے بعد کئی کسانوں کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ اب ان کسانوں کی تلاش کے لیے ’سنیوکت کسان مورچہ‘ نے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی لاپتہ کسانوں کے بارے میں کوئی بھی جانکاری حاصل ہونے پر تال میل بنا کر اس سلسلے میں آگے کی کارروائی کرے گی اور یہ جاننے کی کوشش بھی کرے گی کہ آخر وہ غائب کیوں ہوئے۔
Published: undefined
یہاں قابل ذکر ہے کہ سنیوکت کسان مورچہ نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا ہے کہ کسان پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے بعد 100 سے زائد کسان مظاہرہ کے مقام پر نہیں پہنچے اور وہ لاپتہ ہیں۔ ان کے بارے میں کسان تنظیموں کو کوئی جانکاری بھی نہیں مل پا رہی ہے۔ اس تعلق سے اتوار کے روز کنڈلی بارڈر پر پنجاب کی 32 کسان تنظیموں کی میٹنگ ہوئی اور ٹریکٹر پریڈ کے دوران لاپتہ ہوئے کسانوں کی تلاش کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔
Published: undefined
بہر حال، لاپتہ کسانوں کے بارے میں پتہ کرنے کے لیے جو کمیٹی بنی ہے، اس میں پریم سنگھ بھنگو، راجندر سنگھ دیپ سنگھ والا، اوتار سنگھ، کرنجیت سنگھ سیکھو اور بلجیت سنگھ شامل ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل ’نیوز 18‘ کے مطابق کسانوں کی جانب سے ایک موبائل نمبر بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ کسی کو لاپتہ کسانوں کے بارے میں کوئی جانکاری ملے تو وہ مطلع کر سکے۔ یہ موبائل نمبر ہے 8198022033۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز