متھرا: اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے ایودھیا اور وارانسی میں مندر تعمیر کے بعد متھرا میں بھی مندر تعمیر کی تیاری کے دعوی کی اپوزیشن پارٹیوں نے تنقید کی ہے۔
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے بدھ کے روز متھرا میں مندر تعمیر کی تیاری کے سلسلے میں موریہ کے دعویٰ کو خالص سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب عوام کے درمیان بی جے پی کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موریہ کسی مغالطہ میں نہ رہیں۔ عوام اب بی جے پی کے ایسے دعوؤں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔مشرا نے کہا کہ ترقی کے سبھی محاذ پر ناکام رہی بی جے پی کا اصلی چہرہ اب بے نقاب ہو چکا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ موریہ نے ایودھیا میں رام مندر تعمیر اور وارانسی میں کاشی وشوناتھ کوریڈور کی تعمیر کا عمل شروع ہونے کے بعد اب متھرا میں بھی شاندار مندر بنانے کی تیاری شروع ہونے کا دعوی کیا ہے۔ موریہ نے بدھ کو ٹوئٹ کر کے کہا کہ 'ایودھیا کاشی میں شاندار مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ متھرا کی تیاری ہے۔‘
Published: undefined
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے عام آدمی پارتی کے راجیہ سبھا رکن اور اتر پردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو کسی اور مندر کی تعمیر کا دعویٰ کرنے سے پہلے ایودھیا میں مندر تعمیر کے لئے جمع ہوئے چندے کی چوری کا جواب دینا پڑے گا۔
سنجے سنگھ نے بی جے پی کو 'چندہ چور' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی نے پہلے ایودھیا میں چندہ چوری کیا اور پھر کاشی میں تمام مندروں کو توڑ دیا۔ یہ وہی بی جے پی ہے جس نے ایودھیا میں گذشتہ ڈیڑھ سال سے مندر میں چندہ چوری کیا اور پھر کاشی میں تمام مندروں کو توڑ دیا۔ یہ وہی بی جے پی ہے جو ایودھیا میں گذشتہ ڈیڑھ سال میں مندر کی بنیاد بھرنے کا کام بھی پورا نہیں کر پائی ہے، وہی بی جے پی نیا مندر کیسے بنا پائے گی۔ ان کا پورا دھیان چندہ چوری کرنے میں ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز