قومی خبریں

جو لوگ آئین کو مٹانا چاہتے ہیں انہیں ملک کے عوام مٹا دیں گے: سنجے سنگھ

کیجریوال نے آپ کے گھر کا بجلی، پانی ، اسکول، اسپتال کا بل زیرو کرنے کا کام کیا لہذا آپ اس بار دہلی میں بی جے پی کو زیرو دینے کے لیے کام کریں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ اگر بی جے پی جیت جاتی ہے تو یہ آخری الیکشن ہوگا کیونکہ اگر غلطی سے  وہ جیت جاتی ہے تو وہ بابا صاحب کا آئین تبدیل کرکے ریزرویشن چھین لے گی۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کل جنوبی دہلی لوک سبھا حلقہ کے کالکاجی اور بدر پور اسمبلی میں ' جیل کا جواب ووٹ سے' مہم کے تحت سنکلپ سبھا میں کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آپ کے گھر کا بجلی، پانی ، اسکول، اسپتال کا بل زیرو کرنے کا کام کیا لہذا آپ کو اس بار دہلی میں بی جے پی کو زیرو دینے کے لیے کام کریں۔ اگر بی جے پی غلطی سے بھی جیت جاتی ہے تو وہ آپ کی ووٹنگ کی طاقت، بابا صاحب کا آئین اور ریزرویشن چھین لے گی۔ بی جے پی والے آپ کے لیے صرف شمشان بنا سکتے ہیں، جب کہ کجریوال اسکول اور اسپتال بنا کر آپ کو ترقی دے سکتے ہیں۔

Published: undefined

سنجے  سنگھ نے کہا کہ اس بار جب آپ ووٹ ڈالنے نکلیں تو باہر جانے سے پہلے اپنے گھر کا سلنڈر چیک کر لیں۔ گھریلو گیس سلنڈر 2014 میں 400 روپے کا تھا، اب 1200 روپے ہے۔ آپ ایسے امیدوار کو منتخب کریں جو کسی بھی وقت آپ کے ساتھ کھڑا ہو سکے۔ جنوبی دہلی کے امیدوار سہی رام پہلوان ہمیشہ آپ کے لیے کھڑے ہوں گے اور پارلیمنٹ میں آپ کے لیے لڑیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ یہ آخری الیکشن ہے۔ اگر بی جے پی غلطی سے جیت گئی تو وہ آپ کی ووٹنگ کی طاقت، بابا صاحب کا آئین اور ریزرویشن چھین لیا جائے گا۔ غریبوں کا حق چھین لیا جائے گا۔ بی جے پی کے کئی امیدوار اور لیڈر کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ 400 سیٹیں دو، ہمیں آئین ختم کرنا ہے۔ جو لوگ آئین کو مٹانا چاہتے ہیں انہیں ملک کے عوام مٹا دیں گے لیکن اپنے آئین کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعظم نے ہر سال 2 کروڑ نوکریوں کی گارنٹی دے کر ملک کے نوجوانوں کو بے وقوف بنایا۔

Published: undefined

اے اے پی کی سینئر لیڈر اور دہلی کی وزیر  آتشی نے کہا کہ 2014 کے انتخابات میں پورے ملک کے لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ بی جے پی کو ووٹ دیا۔ لوگوں کو لگا کہ شاید ان کی زندگی میں بہتری آئے گی، ان کے بچوں کو اچھی تعلیم ملے گی، مہنگائی کم ہو جائے گی لیکن بی جے پی نے کچھ نہیں کیا۔ 2019 میں لوگوں نے ایک بار پھر بی جے پی کو اس امید کے ساتھ ووٹ دیا کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے گی، لیکن بی جے پی کی حکومت کو اقتدار میں آئے 10 سال گزر چکے ہیں اور اس کی تمام باتیں محض باتیں ہی ثابت ہوئیں۔ عام لوگوں کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined