ممبئی: راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے بدھ کے روز بی جے پی کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ ریاست میں انتخابات کرائے اور کہا کہ بی جے پی اپنی بنیاد کھو رہی ہے۔ سنجے راوت نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اس وقت رائے عامہ بی جے پی کے خلاف جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم وی اے ریاستی اسمبلی میں 185 سیٹیں اور مہاراشٹر میں 40 سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیتے گا۔
Published: undefined
مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ تقریب کے دوران حالیہ کھارگھر واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے (جس میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی تھی) سنجے راوت نے مطالبہ کیا کہ شندے حکومت اور منتظمین کے خلاف غیر ارادی قتل کا معاملہ درج کیا جانا چاہیے اور الزام لگایا کہ اس واقعے میں مرنے والوں کی اصل تعداد کو چھپایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ این سی پی میں جاری بحث کے لئے وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ سنجے راوت نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال، بہار اور مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "میں ایم وی اے اتحاد کو مضبوط بنانے کی وکالت کرتا رہوں گا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز