ممبئی: پی ایم سی گھوٹالہ معاملہ میں مرکزی ایجنسی کی طرف سے جانچ کا سامنا کر رہی شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت کل یعنی پیر کے روز ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کے سامنے پیش ہوں گی۔ جس وقت سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت پی ایم سی بینک گھوٹالہ کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوں گی اس وقت شیو سینا کارکنان تفشیشی ایجنسی ای ڈی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرے گی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق ممبئی، تھانے، نوی ممبئی اور میرا بھایندر سے تعلق رکھنے والے شیوسینکوں کی ایک بڑی تعداد کے جنوبی ممبئی کے بیلارڈ اسٹیٹ میں واقع ای ڈی کے دفتر پر پہنچنے کی توقع ہے۔ حالانکہ مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڈی حکومت کی سربراہی کرنے والی حکمراں شیوسینا کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پیر کو ای ڈی کے دفتر پر جمع ہونے کے لئے زبانی پیغامات بھیجے گئے ہیں۔
Published: undefined
شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اگر بی جے پی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی رہے گی تو شیوسینا اپنے انداز میں اس کا بھرپور جواب دے گی۔ اسی درمیان یہ اطلاع بھی موصل ہوئی ہے کہ ممبئی پولیس بیلارڑ پئر کے پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کرے گی جس کے بموجب پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز