ممبئی: مہاراشٹر میں اٹھنے والا سیاسی طوفان شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے کی حلف برداری کے ساتھ تھم گیا ہے لیکن اس پورے واقعہ نے بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان اختلافات میں اضافہ کر دیا ہے۔ شیوسینا لگاتار الزام لگا رہی ہے کہ قانون سازوں کو ای ڈی کا خوف دکھا کر بغاوت پر مجبور کیا گیا۔ دریں اثنا، شیوسینا لیڈر سنجے راؤت ای ڈی کی پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے پارٹی کارکنوں سے احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’میں آج دوپہر 12 بجے ای ڈی کے سامنے پیش ہونے جا رہا ہوں۔ میں مجھے جاری کیے گئے سمن کا احترام کرتا ہوں اور تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ تعاون کرنا میرا فرض ہے۔ میں شیوسینا کے تمام کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ای ڈی آفس کے باہر جمع نہ ہوں۔ بے فکر رہیں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ای ڈی نے سنجے راؤت کو نوٹس جاری کر کے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا لیکن راؤت پیش نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سیاسی بحران کے درمیان میں ای ڈی کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے ضرور جاؤں گا لیکن ابھی نہیں۔ راؤت نے ای ڈی سے وقت مانگا تھا۔ جس کے بعد ای ڈی نے ایک نیا نوٹس جاری کیا اور انہیں یکم جولائی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔
Published: undefined
سنجے راؤت کو ای ڈی نے پاترا چال گھوٹالہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ الزام ہے کہ اس بحالی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کا گھپلہ ہوا ہے۔ جس میں سنجے راوت کے قریبی پروین راؤت کو ملزم بنایا گیا تھا۔ ای ڈی نے اس سے قبل پروین راؤت اور سنجے راؤت کی بیوی کی جائیدادیں بھی ضبط کی تھیں۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اس گھوٹالے کے تحت تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے۔ اب اس معاملے میں سنجے راؤت سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ تاہم، راؤت پہلے ہی یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ مرکزی حکومت انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز