قومی خبریں

مہاراشٹر میں 23 نومبر کے بعد مہایوتی نہیں رہے گی، ہم حکومت بنا رہے ہیں: سنجے راؤت

سنجے راؤت نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام ان کے بیان پر بھروسہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کے بعد مہایوتی اتحاد ختم ہو جائے گا، اور ہم حکومت بنائیں گے

سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI
سنجے راؤت / ٹوئٹر / @ANI 

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی عوام وزیر اعظم کے بیانات پر اعتماد نہیں کرتی اور یہاں مہا وکاس اگھاڑی میں شیو سینا، کانگریس اور این سی پی اتحاد میں مضبوطی سے ساتھ ہیں۔ راؤت نے مزید کہا کہ یہاں کی عوام کو ان سے زیادہ سیکیورٹی کا احساس ہے۔

Published: undefined

سنجے راؤت نے وزیر اعظم مودی کی طرف سے اُدھو ٹھاکرے پر کی گئی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام فیصلہ کرے گی کہ کس کا "ریمورٹ کنٹرول" کس کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایکناتھ شندے کو دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی انہیں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دیا جائے گا، کیونکہ بی جے پی اپنی ضرورت کے لیے شندے اور اجیت پوار کا استعمال کر چکی ہے۔

Published: undefined

سنجے راؤت کا کہنا تھا کہ 23 نومبر کو انتخابات کے نتائج کے بعد، مہایُتی کا اتحاد ختم ہو جائے گا کیونکہ اس کے پاس حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے بعد مہاراشٹر میں حکومت بنائیں گے۔ مہایُتی کو اکثریت ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 20 نومبر کو مہاراشٹر میں تمام 288 اسمبلی نشستوں پر انتخابات ہوں گے اور 23 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined