ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راوت نے جمعرات کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ممبئی میں روڈ شو کرنے کی ضرورت پر سوال اٹھایا اور اسے ’سیاسی کاروبار‘ قرار دیا۔
Published: undefined
سنجے راوت نے کہا ’’یوپی میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات کرنے کے لیے یوگی کا خیر مقدم ہے لیکن انہیں ممبئی میں روڈ شو کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ کاروبار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں اور اسے بند کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس اگلے پندرہ دن داووس (سوئٹزرلینڈ) میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Published: undefined
راؤت نے کہا ’’کیا آپ ان (شندے-فڈنویس) سے داووس کی سڑکوں پر روڈ شو کرنے کی توقع رکھتے ہیں، پھر یوگی ممبئی میں کیوں روڈ شو کرنے آتے ہیں؟ بدھ کو کچھ بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ یوگی کی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یوپی ریاست میں فلم انڈسٹری قائم کرنے کے لیے تیار ہے، تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا کیونکہ اس اقدام سے وہاں ترقی ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
شیو سینا (یو بی ٹی) کے چیف ترجمان نے کہا ’’دادا صاحب پھالکے تھے جنہوں نے فلم انڈسٹری کی شروعات کی اور اسے پورے ملک میں عام کیا، یہ سب کا ہے۔ جنوب آندھرا پردیش میں پہلے سے ہی بہت بڑی فلمی صنعتیں ہیں اور میرا خیال ہے کہ وہاں فلمی کاروبار ہونا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ فلم انڈسٹری ممبئی سے ’منتقل‘ ہو جائے گی یا یہاں تک کہ بڑے ستارے بھی وہاں آباد ہو جائیں گے تو یہ بھولاپن ہوگا لیکن سبھی اتر پردیش میں فلم سٹی کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز