قومی خبریں

پرینکا گاندھی وزیراعظم کے خلاف  یقینی طور پر جیتیں گی: سنجے راؤت

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے لوک سبھا الیکشن لڑنے کی بات تیز ہوگئی ہے۔ حال ہی میں ان کے شوہر رابرٹ واڈرا نے بھی اس سلسلے میں ایک بیان دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آج کل خوب سرخیوں میں ہیں۔ ان کے خلاف مدھیہ پردیش میں ایف آئی آر کا درج ہونے اور ان کے شوہر کے ذریعہ ان کے انتخابات لڑنے کی بات کہنے سے وہ سرخیوں میں ہیں ۔ اب سنجے راؤت کا یہ بیان کہ اگر پرینکا گاندھی وزیر اعظم کے خلاف انتخابی میدان میں اترتی ہیں تو وہ جیتیں گی۔

Published: undefined

دراصل شیو سینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے رہنما سنجے راؤت نے کہا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں تو ان کی جیت یقینی ہے۔ وارانسی کے لوگ پرینکا گاندھی کو چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رائے بریلی، وارانسی اور امیٹھی کی لڑائی بی جے پی کے لیے مشکل ہے۔

Published: undefined

حقیقت تو یہ ہے کہ پرینکا گاندھی ایک سلجھی ہوئی سیاست داں ہیں اور ان کو دوسری اندرا گاندھی کہا جاتا ہے   جس کی وجہ سے سنجے راؤت نے یہ بات کہی ہے ۔ ایسے اشارے بھی ہیں کہ بی جے پی کے لئے ان انتخابات میں دشواریاں ہیں اور ان کی حکومت کو دس سال کی عوامی ناراضگی کا بھی سامنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined