مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے تمام پارٹیوں نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ رہنماؤں میں الزامات اور جوابی الزامات کا دور بھی تیز ہوگیا ہے۔ دریں اثنا، شیو سینا یو بی ٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوُت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان 'اگر ہم متحد ہیں تو ہم محفوظ ہیں' پر جوابی حملہ کیا ہے۔ سنجے راوُت نے کہا، مودی جی جب تک آپ مہاراشٹر آئیں گے ہیں تو ہم محفوظ نہیں رہیں گے ۔
Published: undefined
سنجے راوُت نے کہا، "مہاراشٹر نامہ کا ایک ہی مقصد ہے۔ پہلے مہاراشٹر سے چوروں کو بھگائیں اور پھر دہلی سے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ ان دنوں مہاراشٹر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ اگر وہ یہاں ہیں تو دہلی کب جاتے ہیں؟" وزیر اعظم مودی نے کہا تھا، 'اگر ہم ایک ہیں تو محفوظ ہیں'، لیکن میں کہتا ہوں کہ مودی جی، جب تک آپ مہاراشٹر آئیں گے ۔ ہم محفوظ نہیں رہیں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ جمعہ کو مہاراشٹر کے دھولے میں وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے 'اگر ہم متحد ہیں تو محفوظ ہیں' بیان دیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا، "اپوزیشن اتحاد مہاوکاس اگھاڑی کی گاڑی میں نہ تو پہیے ہیں اور نہ ہی بریک۔ ڈرائیونگ سیٹ پر کون بیٹھے گا اس پر لڑائی چل رہی ہے۔ سیاست میں ان کا واحد مقصد عوام کو لوٹنا ہے۔ ایم وی اے یعنی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے۔ ‘ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتیجہ 23 نومبر کو جاری ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined