ممبئی: ممبئی میں شیوسینا لیڈر سنجے راوت کے گھر ای ڈی کی ٹیم پہنچی ہے۔ پاترا چال اراضی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار شیوسینا لیڈر سنجے راوت کے گھر پہنچے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ افسران ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے سنجے راوت اس معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ای ڈی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ ای ڈی کی کارروائی کے درمیان سنجے راوت نے ٹوئٹ کیا ہے۔ "مہاراشٹر اور شیو سینا لڑتے رہیں گے۔ جھوٹی کارروائی، جھوٹے ثبوت۔ میں شیو سینا کو نہیں چھوڑوں گا۔ چاہے میں مر بھی جاؤں، میں سرینڈر نہیں کروں گا۔ میرا کسی گھوٹالے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے،"
Published: undefined
ای ڈی کے مطابق گرو آشیش کنسٹرکشن کو پاترا چال کو دوبارہ تیار کرنے کا کام دیا گیا تھا۔ یہ کام انہیں ایم ایچ اے ڈی اے نے سونپا تھا۔ اس کے تحت ممبئی کے گورے گاؤں میں 47 ایکڑ پر پاترا چال میں 672 کرایہ داروں کے مکانوں کو دوبارہ تیار کیا جانا تھا۔
ای ڈی کے مطابق، گرو آشیش کنسٹرکشن نے ایم ایچ اے ڈی اے کو گمراہ کیا اور فلیٹ کی تعمیر کے بغیر زمین کو 901.79 کروڑ روپے میں نو بلڈروں کو بیچ دیا۔ بعد میں گرو آشیش کنسٹرکشن نے موڈیز کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کیا اور گھر کے خریداروں سے فلیٹ کے لیے 138 کروڑ روپے اکٹھے کیے۔
Published: undefined
تحقیقات میں یہ کہا گیا ہے کہ تعمیراتی کمپنی نے غیر قانونی طور پر 1,034.79 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ پھر اس نے یہ رقم غیر قانونی طور پر اپنے ساتھیوں کو منتقل کر دی۔
ای ڈی کے مطابق گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کی سسٹر کمپنی ہے۔ تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ ایچ ڈی آئی ایل نے پروین راوت کے اکاؤنٹ میں تقریباً 100 کروڑ روپے جمع کرائے تھے۔
الزام ہے کہ سال 2010 میں پروین راؤت کی بیوی مادھوری نے سنجے راؤت کی بیوی ورشا راوت کے اکاؤنٹ میں 83 لاکھ روپے منتقل کیے تھے۔ الزام ہے کہ اس رقم سے ورشا راوت نے دادر میں ایک فلیٹ خریدا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز