آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات پر شیوسینا-یو بی ٹی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راؤت نے سخت طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک وہ این ڈی اے میں ہیں اس طرح کی ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔ جیسے ہی وہ این ڈی اے سے باہر نکلیں گے ویسے ہی نیا اور علاحدہ گھر ہوگا۔
Published: undefined
ممبئی میں ہونے والی اس ملاقات کے بارے میں سنجے راؤت نے کہا ہے کہ چندرابابو نائیڈو ملک کی ایک ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں، وہ ہماری ریاست میں آئے ہیں۔ ہر لیڈر کے درمیان ایک شائستہ ملاقات ہوتی ہے۔ چندرابابو نائیڈو ایکناتھ شندے کے ساتھ این ڈی اے کا حصہ ہیں۔ این ڈی اے کے مستقبل کے بارے میں راوت نے کہا کہ جب تک چندرابابو نائیڈو این ڈی اے سے وابستہ ہیں، وہ اسی طرح آتے جاتے رہیں گے۔ جب وہ این ڈی اے سے باہر نکلیں گے تو ان کا الگ گھر ہوگا۔
Published: undefined
چندرابابو نائیڈو اتوار (14 جولائی) کو مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی پہنچے اور یہاں وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دوران شہری ہوا بازی کے وزیر اور ٹی ڈی پی لیڈر رام موہن نائیڈو بھی موجود تھے۔ نائیڈو اور شندے کے درمیان ملاقات کا ویڈیو بھی منظر عام پر آیا ہے، جس میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آندھرا کے وزیر اعلیٰ کو شال سے پہناتے اور پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ چندرابابو نائیڈو کی پارٹی ٹی ڈی پی این ڈی اے کا حصہ ہے۔ اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ٹی ڈی پی کو 16 سیٹیں ملیں اور وہ کنگ میکر بن کر ابھری۔ ٹی ڈی پی کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد سے اس امکان کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ٹی ڈی پی این ڈی اے سے الگ ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تومرکز کی مودی حکومت گر جائے گی۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں ممبئی میں اپنے دورے کے دوران یہ پیشین گوئی کی تھی کہ مرکز کی مودی حکومت زیادہ دنوں تک نہیں چلے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined