قومی خبریں

مسلمانوں کو برقعہ بانٹنے والوں کو انتخابات کے دوران برقعہ پہننا پڑےگا:سنجے راؤت

سنجے راؤت نے اس تضاد کی نشاندہی کی کہ جہاں یہ لوگ برقعہ بانٹ رہے ہیں وہیں دوسری طرف ان کے لیڈر اسکولوں اور کالجوں میں برقع پہننے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وزیراعلی ایکناتھ شندے کی شیو سینا مسلم خواتین کو برقعے بانٹ رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب شیوسینا مسلم خواتین میں برقعے تقسیم کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں کئی مقامات پر ہورڈنگز لگائے گئے تھے ۔یہ ہورڈنگز شندے گروپ کے ایم ایل اے یامنی جادھو نے لگوائے اسکے بعد مسلم اکثریتی علاقے مدنپوره میں باقاعدہ ایک پروگرام منعقد کر کے مسلم خواتین کو برقعے تقسیم کیے گئے۔

Published: undefined

اب اودھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے شیو سینا کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سنجے راوت نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے رکن اسمبلی کو بھی برقعہ پہنایا جائے کیونکہ آنے والے انتخابات میں انہیں برقعہ میں عوام کا سامنا کرنا پڑے گا، ورنہ لوگ ان پر جوتوں سے حملہ کریں گے۔

Published: undefined

انہوں نے رکن اسمبلی کو غدّار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ الیکشن جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ راؤت نے اس تضاد کی نشاندہی کی کہ جہاں یہ لوگ برقعہ بانٹ رہے ہیں وہیں دوسری طرف ان کے لیڈر اسکولوں اور کالجوں میں برقع پہننے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رواں سال لوک سبھا انتخابات میں یامنی جادھو اس علاقے سے الیکشن ہار گئی تھیں، کیونکہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے مانا جا رہا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے مسلم رائے دہندگان کو راغب کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور شیوسینا کی جانب سے مسلم خواتین کو برقعے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined