چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی سنگرور لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کو شدید دھچکا لگا ہے۔ یہاں سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار گرمیل سنگھ ہار گئے ہیں۔
Published: undefined
پنجاب کی اس ہائی پروفائل سیٹ پر ضمنی انتخاب میں شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے امیدوار سمرنجیت سنگھ مان کو جیت حاصل ہوئی ہے۔ سمرنجیت سنگھ نے اپنے نزدیکی عام آدمی پارٹی کے امیدوار گرمیل سنگھ کو 7 ہزار سے زیادہ کے فرق سے ہرا دیا۔
Published: undefined
سنگرور کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لئے سنگرور کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل، زرعی مزدوروں، تاجروں اور سنگرور کے ہر شہری کے مساسئل کے حل کے لئے میں اپنے طور پر پوری کوشش کروں گا۔
Published: undefined
ادھر، شرومنی اکالی دل کے سکھبیر سنگھ بادل اور سکھبیر سنگھ کھیرا سمیت کئی لیڈران نے سمرنجیت سنگھ مان کو اس جیت کے لئے مبارک باد دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کے گاؤں میں بھی عام آدمی پارٹی پیچھے رہی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ سنگرور لوک سبھا سیٹ کے لئے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی برنالہ میں ہوئی، برنالہ میں ایس ڈی کالج آف فارمیسی کو ووٹ شماری کا مرکز بنایا گیا ہے۔ مرکز پر بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined