نئی دہلی: ایک طرف کسان 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی نکالنے پر بضد ہیں تو دوسری طرف حکومت زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ دریں اثنا، سنگھو بارڈر پر ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جس نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ دہلی بارڈر پر احتجاج کرنے والے کسانوں نے ایک مشتبہ نوجوان کو پکڑا ہے۔ اس مشکوک نوجوان نے اعتراف کیا کہ وہ 26 جنوری کو چار کسان رہنماؤں کے قتل کے مقصد سے آیا تھا۔
Published: undefined
سنگھو بارڈرد پر پکڑے گئے نوجوان کا نام یوگیش ہے، جو ہریانہ کے سونی پت ضلع کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔ یوگیش نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کسان لیڈران کا قتل کرنے کی ہدایت اسے سونی پت کے رائی تھانہ کے ایس ایچ او پردیپ نے دی تھی۔ ’آج تک‘ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رائے تھانے میں پردیپ نام کا کوئی شخص موجود نہیں ہے۔ رائے تھانے کے ایس ایچ او کا نام بھی ویویک ملک ہے، جو گذشتہ 7 ماہ سے یہاں تعینات ہیں۔
Published: undefined
رائے تھانے کے ایس ایچ او ویویک ملک نے ’آج تک‘ سے باتے چیت میں کہا "میں خود پریس کانفرنس براہ راست سن رہا تھا۔ لڑکا کہہ رہا ہے کہ ایس ایچ او رائے نے منصوبہ بنایا، جبکہ ایک کسان رہنما پی سی میں لڑکے کی بات کاٹ کر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں معلوم نہیں کہ کون ایس ایچ او کون ہے۔‘‘
Published: undefined
ایس ایچ او رائے نے کہا "میں پریس کانفرنس پر نظر چاہتا ہوں کیونکہ کسان یہاں بھی دھرنے پر بیٹھے ہیں، میرا علاقہ بھی متاثر ہے۔ میرے تھانے میں، میرے عملے میں پردیپ نام کا کوئی فرد نہیں ہے۔‘‘ ایس ایچ او ویویک ملک نے کہا ، "میں صرف پولیسنگ کرتا ہوں اور کوئی کام نہیں کرتا اور ایسا گھٹیا کام نہیں کرتا۔‘‘
Published: undefined
آج تک سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او نے کہا، "اب کوئی پولیس کی وردی پہن کر کسانوں پر گولی چلا سکتا ہے۔ کسانوں کے بیچ پولیس کا کیا کام؟ گزشتہ دنوں ایک ٹریکٹر مارچ نکالا گیا، اس میں بھی پولیس نہیں تھی صرف کسان تھے، میں چور تھوڑی ہوں جو بھاگوں۔ میں تھانے میں بیٹھا ہوں''۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں پولیس گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈی ایس پی کرائم برانچ ہنسراج سنگھ ملزم یوگیش سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ یوگیش نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک تقریب کے لئے دہلی میں ایک رشتہ دار کے گھر گیا تھا۔ جب وہ 19 تاریخ کو وہاں سے واپس آیا تو کسانوں نے اسے پکڑ لیا۔ تب سے وہ کسانوں کے ساتھ تھا۔ یوگیش کے ساتھ پولیس اس معاملے پر کسانوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined