قومی خبریں

سندیش خالی معاملہ: کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو ریاستی حکومت نے کیا سپریم کورٹ میں چیلنج

ایڈووکیٹ ابھیشیک منوسنگھوی نے جسٹس سنجیوکھنہ کے روبرو اس معاملے کو فوری طور پر سماعت کے لیے فہرست میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

 

سندیش خالی معاملے کی تفتیش مغربی بنگال پولیس سے لے کر سی بی آئی کے حوالے کرنے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ سینئر ایڈووکیٹ ابھیشیک منوسنگھوی، جئے دیپ گپتا اور گوپال شنکر نرائنن کے توسط سے ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

Published: undefined

اس ضمن میں ملی ابتدائی معلومات کے مطابق ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر جج جسٹس سنجیو کھنہ کے روبرو زبانی طور پر اسے فوری طور پر سماعت کے لیے فہرست بند کرنے کی اپیل کی۔ وکلا کی اس اپیل کے بعد جسٹس سنجیوکھنہ نے اس تعلق سے دستاویزات جمع کرنے کے حکم دیا ہے۔امید جتائی جا رہی ہے کہ بہت جلد اس معاملے کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے سندیش خالی تشدد معاملے میں اہم فیصلہ دیتے ہوئے مغربی بنگال پولیس کی ایس آئی ٹی کو اس پورے تفتیش سے روک دیا ہے۔ اسی کے ساتھ عدالت نے سی بی آئی کو اس کی تفتیش کا حکم دیتے ہوئے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں گرفتار شاہ جہاں شیخ کو سی بی آئی کے حوالے کردے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined