قومی خبریں

سمیر وانکھیڑے نے این سی بی افسر پر عائد کیا استحصال کا الزام، قومی درج فہرست ذات کمیشن سے کی شکایت

گیانیشور سنگھ کی قیادت والی این سی بی وجلنس ٹیم نے حال میں اپنی رپورٹ ڈائریکٹر کو دی، جس میں انھوں نے کہا کہ سمیر وانکھیڑے اور ان کی ٹیم کے افسران سے کروز ڈرگس معاملے میں کئی غلطیاں ہوئی تھیں۔

سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس
سمیر وانکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی کے مشہور آرین خان کروز ڈرگس معاملے کی جانچ کو لے کر سرخیوں میں آئے ممبئی این سی بی کے سابق چیف اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڑے نے این سی بی افسر گیانیشور سنگھ کے خلاف قومی درج فہرست ذات کمیشن سے شکایت کی ہے۔ سمیر وانکھیڑے نے ان کا استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق سمیر وانکھیڑے نے قومی درج فہرست ذات کمیشن میں حال ہی میں ایک شکایت بھیجی تھی۔ اس میں انھوں نے این سی بی کے ڈی ڈی جی گیانیشور سنگھ پر استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سمیر وانکھیڑے نے بتایا کہ جانچ کے دوران انھیں اور ان کے کنبہ کو پریشان کیا گیا۔ سمیر کا کہنا ہے کہ کمیشن نے بتایا کہ 15 دن کے اندر سماعت شروع کی جائے گی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ کمیشن نے معاملے کی جانچ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ قومی درج فہرست ذات کمیشن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سمیر وانکھیڑے نے کمیشن کے سربراہ سے بھی ملاقات کی ہے اور اپنے معاملے پر تفصیلی بات چیت کی۔ کمیشن نے وزارت داخلہ، سی بی آئی ٹی سی بورڈ اور این سی بی ڈائریکٹر کو کہا ہے کہ عرضی دہندہ کے ساتھ تفریق اور استحصال ہوا ہے، اس لیے جب تک یہاں معاملہ زیر التوا ہے، اس میں آگے کی کارروائی نہ کی جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سمیر وانکھیڑے کے خلاف گیانیشور سنگھ کی قیادت والی این سی بی کی وجلنس ٹیم نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ ڈائریکٹر کو سونپی ہے۔ اس میں انھوں نے یہ بتایا ہے کہ سمیر وانکھیڑے اور ان کی ٹیم کے کچھ افسران نے کروز ڈرگس معاملے میں گرفتار کیے گئے آرین خان ڈرگس کیس میں زبردست بے ضابطگی کی ہے۔ اس معاملے میں مشتبہ افسران کے خلاف محکمہ جاتی جانچ بھی شروع کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined