پرتاپ گڑھ: سماج وادی پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بل و بلڈوزر کی حکومت کو ہٹانے کے لئے سماج وادی پارٹی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ انہوں نے تحصیل پٹی کے رام کولا گاوں میں گزشتہ روز شادی کی ایک تقریب میں کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ پرتاپگڑھ میں کارکنوں کا استحصال اور فرضی سنگین دفعات کے تحت مقدمات میں پھنسا کر پریشان کیا جا رہا ہے۔ کارکنوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بھولنا نہیں ناانصافی کرنے والوں کی نشان دہی کرکے رکھنا، یہاں جرائم کے اضافے کے متعلق کہا کہ کچھ روز قبل پرتاپگڑھ کا تاجر کنبہ سیکورٹی کے لئے وزیر اعلی سے مدد مانگنے گیا تھا، اس کو مدد تو نہیں ملی بلکہ اس تاجر کے دونوں بھائیوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔
Published: undefined
پریاگ راج ضلع میں ہوئے چار لوگوں کے بہیمانہ قتل پر حکومت کو قصوروار ٹھراتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ نے سمجھدارای سے کام لیا ہوتا تو چار لوگوں کا قتل نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ گوداموں سے کھاد غائب ہے، دھان کی خرید نہیں ہو رہی ہے، نوجوان روزگار سے محروم ہیں، ایسے میں عوام تبدیلی چاہتی ہے۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلی اکھلیش نے کہا کہ شہروں اور ہمارے منصوبوں کا نام بدلنے والوں کو اب عوام تبدیل کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ کسانوں پر جیپ چڑھا کر قتل کرنے والے لوگ کبھی بھی کسانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے۔ وزیراعلی بابا نہ تو لیپ ٹاپ چلانا جانتے ہیں اور نہ ہی اسمارٹ فون، یہ جھوٹے لوگوں کی حکومت ہے۔ دھوکہ دے کر عوام کو بے وقوف بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے زیر اقتدار آنے کے بعد نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے کثیر تعداد میں لیڈران موجود رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز