لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی میں اس وقت سارے اراکین حیرت زدہ رہ گئے جب سماجوادی پارٹی کے اعظم گڑھ سے رکن اسمبلی نے آبدیدہ ہوکر اسمبلی میں اپنے 10 لاکھ روپیوں کی گمشدگی کا ماجرا کہہ سنایا۔ اعظم گڑھ کےمیہ نگراسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی کلپ ناتھ پاسوان نے اسمبلی میں 19 دسمبر کو ان کی گاڑی سے 10 لاکھ روپئے چوری ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پیسے انہیں واپس نہیں ملے تو وہ خود کشی کر لیں گے۔
اپنی آنکھوں میں آنسو بھرے رکن اسمبلی کلپ ناتھ پاسوان نے بتایا کہ ’’ میں نے کبھی دس لاکھ روپئے نہیں دیکھے تھے، میں نے اپنے گھر کی تعمیر کے لئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے 10 لاکھ روپئے نکالے تھے۔ میں اعظم گڑھ کے ایک ہوٹل میں اپنی کار کے آنے کا انتظار کررہا تھا کہ اسی درمیان جس سوٹ کیس میں یہ رقم رکھی تھی وہ غائب ہوگئی۔ پاسوان نے آب دیدہ آنکھوں سے اسمبلی میں کہا کہ ان کی لاکھوں کوششوں کے باوجود رقم نہیں مل سکی نیز تحریر طور پر شکایت کرنے کے باجود پولس نے اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔تمام ہی اراکین اسمبلی پاسوان کے ساتھ پیش آئے واقعہ سے حیرت میں تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر رام ناتھ کوند چودھری نے ایف آئی آر درج نہ کیے جانے پر سوال اٹھائے۔
Published: undefined
پاسوان کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پالیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ نے رکن اسمبلی کو دلاسہ دیتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ رقم کی واپسی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔وزیر نے کہا ’’ میں اس ضمن میں اعظم گڑھ ایس پی سے رپورٹ طلب کروں گا اور اس سلسلے میں حکومت ہر ضروری اقدام کرے گی‘‘۔ جب ان کی توجہ ایف آئی آر نہ درج کیے جانے کی جانب مبذول کروائی گئی تو وزیر نے کہا کہ وہ بذات خود اس معاملے میں دخل اندازی کریں گے اور انتظامیہ سے اس ضمن میں فوراًایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دیں گے۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے کانپور رکن اسمبلی عرفان سولنکی نے بھی اسی طرح کا معاملہ اٹھاتے ہوئے لکھنؤ میں ان کی کار سے اہم دستاویزات کے چوری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے ایف آئی آر درج نہ کیے جانے کا الزام لگایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز