سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رام پور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی حالت اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اعظم خان تیزی سے ٹھیک ہو رہے تھے، لیکن گزشتہ دنوں ان کی طبیعت پھر سے بگڑ گئی اور انھیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا۔ ان کی حالت اس وقت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کا لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان آئی سی یو میں تین سے پانچ لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھے گئے ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس اور کیویٹی ملی تھی۔ میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ اعظم خان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس نامی مرض کی شکایت گزشتہ دنوں ملی تھی۔
ساتھ ہی پھیپھڑے میں کیویٹی بھی پائی گئی تھی، جس کے سبب اعظم خان کے جسم میں آکسیجن سپورٹ کو 2 لیٹر سے بڑھا کر 5 لیٹر کیا گیا تھا۔ لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے کے سبب انھیں ایک بار پھر آئی سی یو پی میں منتقل کیا گیا ہے تاکہ مزید بہتر طریقے سے علاج کیا جا سکے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ کورونا متاثرہ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ سیتاپور جیل می بند تھے۔ طبیعت بگڑنے کے بعد جیل انتظامیہ نے 9 مئی کو لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا۔ اعظم خان کے ساتھ جیل میں 13 بندی بھی کورونا پازیٹو پائے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined