لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) پر دلت پیار کا دکھاوا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ذات۔ پات کی دشمنی میں ایس پی نے اپنے میعاد کار میں دلت و پچھڑے سماج کے عظیم سنتوں کے نام سے شروع کیے گئے پروجکٹوں، اداروں کے نام تبدیل کر دئیے تھے۔
Published: undefined
مایاوتی نے پیر کو ٹوئٹ کیا کہ 'ایس پی شروع سے ہی دلتوں و پسماندہ سماج پر پیدا ہونے والے سنتوں، گروؤں و مہاپرشوں کی توہین کا ارتکاب کرتی رہی ہے جس کی اہم مثال ہے ضلع فیض آباد میں بنایا گیا نیا امبیڈکر نگر ضلع۔ بھدوہی کو نیا ضلع سنت رویداس نگر بنانے کی بھی انہوں نے مخالفت کی اور ایس پی نے اس کا نام تک تبدیل کر دیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 'اسی طرح سے یوپی کے متعدد اداروں و اسکیمات وغیرہ کے نام ذاتی دشمنی کی وجہ سے تبدیل کئے گئے ہیں۔ ایسے میں ایس پی کے ذریعہ دلت عظیم شخصیات اور ان کے ماننے والوں کے تئیں عزت و تکریم و سیکورٹی کی امید کیسے کی جاسکتی ہے۔ چاہے اب یہ پارٹی ان کے ووٹ کی خاطر کتنی بھی ناٹک بازی کیوں نہ کر لے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز