امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا یعنی سیبی کی چئیر پرسن مادھبی پوری بُچ کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے، جس کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ رپورٹ میں، سیبی کی سربراہ مادھبی بُچ اور ان کے شوہرپر انگلی ہے۔ اس انکشاف کے بعد سیاست میں تیزی آگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر آئی پی سنگھ نے اس معاملے میں سیبی کی چیئرپرسن کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
سماجوادی رہنما نے کہا ہےکہ سب سے بڑا چورسیبی کی کرسی پر بیٹھا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو فوری طور پر سیبی کی چیئر پرسن مادھبی بُچ کا استعفیٰ لینا چاہیے۔ آئی پی سنگھ نے ایکس پر لکھا، 'پیر کی صبح 9 بجے سے پہلے، وزیر اعظم کو سیبی کی چیئرپرسن کو مستعفی ہونے کا حکم دینا چاہیے۔ اسٹاک مارکیٹ ملک کی روح ہے اور اس کرسی پر سب سے بڑا چور بیٹھا ہے۔ ای ڈی ،سی بی آئی، ڈی آر آئی کو چاہئے کہ وہ شوہر اور بیوی کی غیر قانونی کمائی کے بیرون ملک جمع ہونے کی مکمل جانچ کرے۔ ان کا پاسپورٹ فوری جمع کرایا جائے۔ دال میں پہلے ہی کالا تھا جو اب ظاہر ہوا ہے۔
Published: undefined
امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے ہفتے کے روز مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی سربراہ مادھبی پوری بُچ کے خلاف تازہ حملہ کیا۔ ہنڈن برگ نے الزام لگایا کہ سیبی کی چیئرپرسن مادھبی بُچ اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر اڈانی کی رقم کے غلط استعمال کے گھوٹالے میں استعمال ہونے والے سایہ دار آف شور فنڈز میں حصہ لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined