قومی خبریں

’اپنے اجداد کو سلام جنہوں نے ہمیں جمہوریت کی روح، ہمارا آئین فراہم کیا‘ کانگریس لیڈران کی یوم جمہوریہ پر مبارکباد

یومِ جمہوریہ کے موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، ’’آج ہمیں سب سے زیادہ ضرورت آئین کے بنیادی اصولوں انصاف، برابری، آزادی، باہمی بھائی چارہ، سیکولرازم اور سوشلزم کو بچانے کی ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

نئی دہلی: ملک کے 74ویں یوم جمہویہ کے موقع پر انڈین نیشنل کانگریس اور اس کے لیڈران کی جانب سے ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس موقع پر کہا کہ آج بھائی چاہرہ، سیکولرازم اور سوشلزم کے تحفظ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ وہیں، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کے آئین کی خصوصیات کو بیان کیا۔

Published: undefined

یومِ جمہوریہ کے موقع پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا، ’’74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کے تمام باشندگان کو دلی مبارکباد۔ آج ہمیں سب سے زیادہ ضرورت آئین کے بنیادی اصولوں انصاف، برابری، آزادی، باہمی بھائی چارہ، سیکولرازم اور سوشلزم کو بچانے کی ہے۔ جے ہند۔‘‘

Published: undefined

تمل ناڈو کے کنیا کمار سے کشمیر تک کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی قیادت کر رہے راہل گاندھی نے بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’اتحاد، ہم آہنگی، مساوات اور خود مختاری- ہمارے آئین کے بنیادی ستون اور ہمارے آئین کی روح ہیں۔‘‘

Published: undefined

انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ’’ہمارے 74 ویں یوم جمہوریہ پر ہم اپنے آبا و اجداد کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں جمہوریت کی روح، ہمارا آئین فراہم کیا۔ آج ہم ہر ہندوستانی شہری کو مبارکباد دیتے ہیں اور انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کی حفاظت کا عہد کرتے ہیں، جو ہماری متحرک جمہوریہ کے قلب میں ہے۔"

Published: undefined

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج صبح وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا۔ وزیر اعلیٰ کو کمپنی کمانڈر پپیتا سومرا کی قیادت میں آر اے سی کی ٹکڑی نے سلامی دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گہلوت سبھی کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ آفس اور وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے تمام افسران اور ملازمین موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined