کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگوں کا روزگار ختم ہو گیا ہے اور کئی افراد زبردست معاشی مسائل میں پھنس گئے ہیں۔ ایسے ماحول میں کئی لوگوں نے خودکشی جیسا خطرناک قدم اٹھانے سے بھی پرہیز نہیں کیا۔ کچھ ایسا ہی معاملہ آج ممبئی سے ملحق میرا روڈ واقع پوجا نگر میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے معاشی تنگی سے پریشان ہو کر بند دکان کے باہر پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
Published: 17 Aug 2020, 10:40 PM IST
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام سلمان صابر سید ہے اور اس کی عمر 30 سال ہے۔ سلمان نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنی جیب میں پڑے ایک ویزیٹنگ کارڈ پر خودکشی نوٹ لکھ کر یہ جانکاری دی کہ وہ کورونا بحران کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کا شکار ہوا ہے۔ سلمان نے وزیٹنگ کارڈ پر یہ بھی لکھا کہ اس کے پاس کوئی کام نہیں تھا جس کی وجہ سے گزشتہ 5 مہینے سے اس کی معاشی حالت کافی خراب ہو گئی تھی۔
Published: 17 Aug 2020, 10:40 PM IST
بتایا جاتا ہے کہ لاک ڈاؤن لگنے سے ٹھیک پہلے ہی نوجوان دوبئی سے میرا روڈ اپنے والدین کے پاس آیا تھا۔ کورونا بحران کے بڑھتے اثرات کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی مدت میں بھی اضافہ ہوتا رہا جس سے سلمان کی معاشی حالت دن بہ دن خراب ہوتی گئی اور اس صورت حال سے پریشان سلمان نے رسّی سے پھانسی لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ نیا نگر پولس نے نوجوان کی لاش کو قبضے میں لے کر آگے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
Published: 17 Aug 2020, 10:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Aug 2020, 10:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز