قومی خبریں

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری سلیم احمد نے چودھری زبیر احمد کا کیا پرتپاک استقبال

چودھری زبیر احمد نے کہا کہ بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کا ایک ایک کارکن اپنی ذمّہ داری نہ صرف بخوبی نبھا رہا ہے بلکہ نئے نئے لوگوں کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے کا کام بھی کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چودھری زبیر احمد کے لیے استقبالیہ تقریب کا منظر</p></div>

چودھری زبیر احمد کے لیے استقبالیہ تقریب کا منظر

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے نو منتخب جنرل سکریٹری سلیم احمد کی جانب سے بابر پور اسمبلی حلقہ کے نئی کردم پوری وارڈ میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ضلع صدر چودھری زبیر احمد کو ان کی بہترین حکمت عملی اور مضبوط قیادت کیلئے شکریہ ادا کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت خود زبیر احمد نے کی اور نظامت کے فرائض کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر راجیو کوشک نے بحسن و خوبی ادا کیے۔

Published: undefined

اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ آپ لوگوں کا ساتھ اور ہم سب کی محنت کی بدولت ہم  بابر پور ضلع کو کانگریس پارٹی کے لیے سب سے مضبوط ضلع بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔ ابھی ہمیں مزید محنت کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہمارے علاقوں میں جو ترقیاتی کام ہونے تھے وہ ابھی تک نہیں ہو پائے ہیں۔ پچھلے دس سالوں میں یہاں کے عوام نے جس پارٹی کو جھولی بھر بھر کر ووٹ دیے تھے اور اعتماد کیا تھا اس پارٹی نے ترقی کے نام پر علاقوں میں اس پیمانے پر کام نہیں کیا جو دس سالوں میں ہوجانے چاہئے تھے۔ آج کے لوگ سمجھ دار ہیں وہ سب جانتے ہیں کہ کون ان کے مسائل کے تئیں فکر مند ہے اور مصیبت میں کون کام آتا ہے۔

Published: undefined

زبیر احمد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ضلع میں کانگریس کا ووٹ فیصد جس تیزی کے ساتھ بڑھا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنے والے دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں کانگریس پارٹی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کا ایک ایک کارکن اپنی ذمّہ داری نہ صرف بخوبی نبھا رہا ہے بلکہ نئے نئے لوگوں کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے کا کام بھی کر رہا ہے۔

Published: undefined

پروگرام کے روحِ رواں سلیم احمد نے کہا کہ جب سے بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی کمان چودھری زبیر احمد نے سنبھالی ہے، تب سے ضلع میں متحد ہونے کی فضا قائم ہوئی ہے۔ زبیر احمد ہر لیڈر اور کارکن کی بات کو سنتے ہیں اور پارٹی کے حق میں سوچ کر فیصلہ لیتے ہیں۔ ان کی اسی خوبی کی وجہ سے ضلع میں کانگریس پارٹی کا کارواں دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والے اسمبلی الیکشن کی تیاری ہم نے ابھی سے شروع کر دی ہے۔ اس کے مثبت نتائج ضرور دیکھنے کو ملیں گے۔

Published: undefined

اس تقریب میں عشرت علی، محمد شاہنواز، راجیو کوشک نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اہم شرکاء میں ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید، راجیو کوشک، عشرت علی، لکھن لال شرما، محمد شاہنواز، دیویندر پنڈت، جتندر شرما، نفیس علی، سعید پردھان، منّا چاچا، الطاف بھائی، نلن کوشک، ارشاد کسّار، عابد ادریسی، ظفر چودھری کا نام قابل ذکر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • بی جے پی لیڈران نرمدا کے کنارے غیر قانونی شراب کی فروخت اور ریت کانکنی میں ملوث: امنگ سنگھار

  • ,
  • ’شراب بندی کے باوجود بہار میں زہریلی شراب سے اموات کیوں؟‘ پرینکا گاندھی نے این ڈی اے حکومت سے پوچھا سوال