نئی دہلی: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے اتوار کو پریس کانفرنس کی اور تمام سوالات کے جوابات دیئے۔ گونڈا میں ریسلنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ہر فیڈریشن کے لوگوں نے ہاتھ کھڑا کر دیا کہ ہم اسے نہیں چلا سکتے۔ 15-20 سال کے بچوں کا مستقبل خراب نہ ہو اس لیے اس لئے اس ٹورنامنٹ کو نندنی نگر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹورنامنٹ چار دن میں منعقد ہونا تھا۔ ملک کی 25 کی 25 فیڈریشنز نے ہاتھ کھڑے کر دئے تھے اور یہ ٹورنامنٹ 31 دسمبر تک ہونا تھا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’ہمارے پاس نندنی نگر میں تمام بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ تمام فیڈریشنز نے اس پر رضامندی ظاہر کی۔ پھر بھی میری حکومت سے گزارش ہے کہ اس ٹورنامنٹ کو اپنی نگرانی میں منعقد کرائیں۔ پچھلے 12 سالوں میں میں نے جو کام کیا ہے اس کی بنیاد پر میرا جائزہ لیا جائے گا۔ میں ریسلنگ سے ریٹائر ہو چکا ہوں۔ اب یہ منتخب لوگ اپنا فیصلہ کریں گے۔ میرے لوک سبھا انتخابات آنے والے ہیں، مجھے ان کی تیاری کرنی ہے۔ اب جو نئی فیڈریشن آ رہی ہے وہ فیصلہ کرے گی کہ عدالت میں جانا ہے یا حکومت سے بات کرنی ہے۔‘‘
Published: undefined
اپنے گھر کے باہر لگائے گئے پوسٹروں اور جے پی نڈا سے ملاقات کے جواب میں برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا، ’’انتخابات آنے والے ہیں، میں کسی بھی وقت کسی سے بھی مل سکتا ہوں۔ نڈا جی ہمارے لیڈر ہیں، ہم ان سے ملتے رہیں گے لیکن پہلوانوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ میں نے محسوس کیا کہ یہ پوسٹر (دبدبہ ہے، دبدبہ رہے گا) تکبر سے بھرا ہوا ہے، اس لیے میں نے پوسٹر ہٹا دیا۔‘‘
Published: undefined
نئی فیڈریشن کے بارے میں برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا، ’’میں نے آپ کو بتایا تھا کہ میں نے 21 دسمبر کو ہی ریسلنگ سے اپنا رشتہ منقطع کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کی نگرانی میں حکومت کے حکم پر نئی باڈی کا انتخاب جمہوری انداز میں کیا گیا ہے۔ اب نئی باڈی کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ سنجے سنگھ بھومی ہار ہیں اور میں چھتریہ ہوں، دونوں کے درمیان دوستی ہو سکتی ہے۔‘‘
Published: undefined
اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا، ’’میں نے بلرام پور، گونڈا اور قیصر گنج سے الیکشن جیتا ہے۔ میرا گھر قیصر گنج میں ہے۔ میری خواہش ہے کہ اپنے گھر سے الیکشن لڑوں، باقی کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔‘‘
جنسی استحصال کے الزامات پر برج بھوشن نے کہا ’’وہ 11 ماہ سے یہ کہہ رہے ہیں، کہنے دیجئے، معاملہ عدالت میں ہے۔ اس پر مسلسل سیاست ہو رہی ہے، میں 11 ماہ سے یہ سب برداشت کر رہا ہوں۔ ساکشی نے بھی ریٹائرمنٹ لے لی، ہم نے بھی ریٹائرمنٹ لے لی، بات ختم۔ میرے پاس بہت کام ہے۔ میں اپنا کام کروں گا اور اپنے الیکشن کو دیکھوں گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined