’سنیاس روایت‘ کی خلاف ورزی کرنے والے سَنتوں کے خلاف جمعہ کے روز شری پنچایتی نرنجنی اکھاڑے نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے سبھی سَنت جو گھر یا فیملی سے رشتہ رکھے ہوئے ہیں یا پھر ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، ان سبھی کے خلاف کارروائی کر انھیں باہر کیا جائے گا۔‘‘ نرنجنی اکھاڑے کی ایک اہم میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا۔
Published: undefined
آل انڈیا اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری مہاراج نے اس فیصلہ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنیاس روایت میں آنے کے بعد سَنت کی از سر نو پیدائش ہوتی ہے۔ سَنت اپنا گھر، اپنی فیملی، والدین سبھی کی محبت کو قربان کر دیتا ہے۔ اسی لیے سَنت بننے کے بعد دوبارہ ازدواجی یا گھریلو زندگی میں لوٹنا یا گھر والوں سے رشتہ رکھنا سنیاس روایت کے خلاف ہے۔ مہنت نریندر گری مہاراج نے مزید کہا کہ نرنجنی اکھاڑے کے سبھی سَنتوں نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسا کرنے والے سنتوں کو اکھاڑے سے باہر کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز