قومی خبریں

کشمیر کی سرکردہ تجارتی و علمی شخصیت سید محمد اقبال بخاری کے انتقال پر سیف الدین سوز کا اظہار غم

کانگریس کے سینئر لیڈر سیف الدین سوز نے کہا کہ ’’میں کشمیر کی سرکردہ تجارتی اور علمی شخصیت سید محمد اقبال بخاری کے انتقال پر سید محمد الطاف، طارق بخاری اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت پیش کرتا ہوں۔‘‘

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس 

کشمیر کی سرکردہ تجارتی و علمی شخصیت سید محمد اقبال بخاری کے انتقال پر کانگریس کے سینئر لیڈر سیف الدین سوز نے اظہار رنج و غم کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میں کشمیر کے ایک نامور تاجر اور علمی شخصیت سید محمد اقبال بخاری کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتا ہوں اور اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری، اُن کے برادر سید طارق بخاری اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’سید محمد اقبال بخاری تجارت اور علم و ادب سے وابستہ شخصیت تھی اور اُس نے سماج میں بڑی جانفشانی سے اپنی جگہ بنائی تھی!‘‘

Published: undefined

جاری کردہ بیان میں سیف سوز یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’برسوں کی بات ہے کہ اُس وقت جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین خواجہ علی محمد لنکر نے مجھے سید محمد اقبال بخاری کے ہاں چائے پر مدعو کیا تھا۔ اقبال صاحب تب کرن نگر، سری نگر میں رہائش پذیر تھا اور اُن دنوں علی محمد لنکر صاحب چیف انجینئر عبدالرشید جیسے افراد کے ساتھ سماجی کاموں میں دلچسپی لیتے تھے۔ ایسے ہی افراد نے خدمت کے طور نالہ مار کی افادیت اور سری نگر کی زیبائش کی خاطر اچھا کام انجام دیتا تھا!‘‘

Published: undefined

پریس ریلیز کے آخر میں سیف الدین سوز نے لکھا ہے ’’اللہ تعالیٰ سید محمد اقبال بخاری کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین۔

سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں

خاک میں کیا صورتیں ہوں گی، کہ پنہاں ہو گئیں‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined