قومی خبریں

حیدرآباد: نیلوفر اسپتال کے قریب بھوکوں کے لئے مفت کھانے کی فراہمی

جیسے ہی کھانے کی آٹو ٹرالی آتی ہے مریض اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد اس گاڑی کے قریب قطار بنا لیتے ہیں تاکہ ذائقہ دار گرم کھانا مفت میں حاصل کرسکیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نیلوفر اسپتال کے قریب جب کبھی آپ کا گذر ہفتہ کی شام چھ بجے ہو تو آپ گرم اور معیاری غذا کے لئے سینکڑوں ضرورت مند بھوکے لوگوں کو قطارمیں پائیں گے، ہر ہفتہ ایک آٹو ٹرالی میں لایا گیا گرم کھانا ان افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے۔

Published: undefined

جیسے ہی یہ آٹو ٹرالی آتی ہے مریض اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد اس گاڑی کے قریب قطار بنا لیتے ہیں تاکہ ذائقہ دار گرم کھانا مفت میں حاصل کیا جاسکے۔ اس مشن کے پیچھے ایم این سی کے ملازم سائی ناتھ ترویدی اور ان کی ٹیم ہے۔ یہ کام انہوں نے نئے سال کے موقع پر خود سے کیے گئے وعدے کے طور پر شروع کیا ہے اور تقریباً دیڑھ برس سے وہ بھوکے اور ضرورت مند افراد کو کھانا فراہم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہ ہر ہفتہ اپنے گھر سے اس کھانے کو تیار کرکے نیلوفر اسپتال کے قریب مریضوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً چار برس تک انہوں نے اس بارے میں سوچا اور بالأخر ان کو یہ محسوس ہوا کہ وہ غریبوں اور بھوکے لوگوں کو کھانا کھلانے کا کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس کو اپنے نئے سال کا وعدہ بنا لیا۔ انہوں نے دس اڈلی کی فراہمی سے اس کام کی شروعات کی۔ یہ کام وہ اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں بائیک کے ذریعہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ نیلوفر اسپتال کے قریب پہنچے اور اڈلی کے پارسلس غریب، بھوکے ضرورت مندوں میں تقسیم کیے۔ انہوں نے جلد ہی یہ محسوس کیا کہ جو پارسلس وہ لے جارہے ہیں وہ کافی نہیں ہو رہے ہیں جس پرانہوں نے ان افراد کے لئے کھانے کا انتظام کرنے کا تہیہ کرلیا۔ ہر ہفتہ کی شام وہ تقریباً 400 تا 450 افراد کے لئے کھانے کا انتظام کرتے ہیں۔ اس کھانے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کھانا سائی ناتھ کے مکان میں تیار کیاجاتا ہے۔ مصالحہ جات کی تیاری بشمول تمام کام گھر ہی میں کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ان کا اور ان کے گھر والوں کا مقصد یہ ہے کہ جو کھانا وہ کھاتے ہیں، ویسا ہی کھانا غریب بھوکے افراد کو فراہم کرایا جائے۔ ہر ہفتہ دوپہر تقریباً دو بجے سائی ناتھ اپنے گھر والوں کے ساتھ اس کھانے کی تیاری کا کام شروع کر دیتے ہیں۔ اس کھانے میں چاول، کری، سانبر، چٹنی اور دہی کے ساتھ ساتھ میٹھا بھی ہوتا ہے۔ یہ کھانا اوسطاً 450 افراد کو فراہم کیا جاتا ہے۔ سائی ناتھ نے کہا کہ اس کھانے کی تیاری میں ان کے افراد خانہ اور ان کی ٹیم کے ارکان مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی پرواہ کیے بغیر وہ یہ کام ہر ہفتہ انجام دیا کرتے ہیں۔

Published: undefined

سائی ناتھ اور ان کی ٹیم اس خدمت کو توسیع کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ ان کی ٹیم کے ایک رکن سائی کرن کونڈے نے کہا کہ کھانا حاصل کرنے کے بعد غریب اور بھوکے افراد کے چہروں پر مسکراہٹ ہی ان تمام کو اطمینان دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بغیر کسی ناکامی کے ہرہفتہ کھانا پہنچانے کا کام یہ تمام افراد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے اسپتالوں تک اس خدمات کی توسیع کا منصوبہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined