کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ آئندہ 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوگی جو کہ 20 مارچ کو ممبئی پہنچ کر اختتام کو پہنچے گی۔ یہ یاترا شروع ہونے سے ٹھیک پہلے کانگریس نے ایک خاص ترانہ جاری کیا ہے جو ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے مقاصد کو بہترین انداز میں ظاہر کرتا ہے۔ اس خاص ترانہ کی ویڈیو کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے اپنے آفیشیل ہینڈل سے بھی شیئر کیا ہے اور راہل گاندھی وہ جئے رام رمیش نے بھی اس ویڈیو کے ساتھ کچھ الفاظ پوسٹ کیے ہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ترانہ کی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ اس ترانہ کے کچھ الفاظ لکھے ہیں جو اس طرح ہیں ’’ہم پہنچیں گے ہر گھر تک/نیائے کا حق، ملنے تک!/گلی، محلہ، سنسد تک/نیائے کا حق، ملنے تک!/سہو مت... ڈرو مت!‘‘ دوسری طرف جئے رام رمیش نے ویڈیو کے ساتھ کچھ اس طرح کے الفاظ اپنے پوسٹ میں لکھے ہیں ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا گزشتہ 10 سال کی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے ہے۔ آج اس کا تھیم سانگ ریلیز ہوا ہے۔ سنیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔‘‘ آخر میں لکھا ہے ’’سہو مت... ڈرو مت! نیائے کا حق ملنے تک!‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ یاترا منی پور سے شروع ہو کر ناگالینڈ، آسام، میگھالیہ، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات سے ہوتی ہوئی ممبئی میں ختم ہوگی۔ اس یاترا کے لیے کانگریس نے اپنی سبھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ منی پور میں تشدد کے حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے کانگریس کو یاترا کا افتتاح کرنے کے لیے مشروط اجازت دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز