سہارنپور: اترپردیش کے سہارن پور میں 500 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے جانے تھے لیکن 427 نے ہی ٹیکے لگوائے۔ چیف میڈیکل افسر بی ایس سوڈھی نے آج کہا کہ جن 73 لوگوں نے ٹیکے نہیں لگوائے ان سے اس کا سبب پوچھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹیکہ کاری میں سہارنپور 10 ویں مقام پر رہا ہے۔ سہارنپور میں 500 کے نشانے کے برخلاف 427 اہلکاروں نے سنیچر کو ٹیکے لگوائے تھے۔ اس طرح ریاست میں ٹیکہ کاری کا سہارن پور کا فیصد 85 رہا۔ پہلا مقام باغپت کا ہے جہاں 96 فیصد لوگوں نے ٹیکے لگوائے۔
Published: undefined
ڈاکٹر سوڈھی نے کہا کہ جن 73 لوگوں نے ٹیکے نہیں لگوائے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اگلے مرحلے میں پولیس اہلکاروں اور محصول کے اہلکاروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ سہارنپور میں 33660، مظفر نگر میں 2939 اور شاملی میں 1797 پولیس اہلکاروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ 22 جنوری کو پھر سے ٹیکہ کاری کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز