قومی خبریں

سہارا کے سربراہ سبرت رائے کی آخری رسومات جمعرات کو لکھنؤ میں ہوں گی ادا

ملک کے معروف کاروباری گروپ ’سہارا انڈیا پریوار‘ کے سربراہ سبرت رائے سہارا کی آخری رسومات کی ادائیگی جمعرات کو لکھنؤ میں کی جائیں گی

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

لکھنؤ: ملک کے معروف کاروباری گروپ ’سہارا انڈیا پریوار‘ کے سربراہ سبرت رائے سہارا کی آخری رسومات کی ادائیگی جمعرات کو لکھنؤ میں کی جائیں گی۔ سبرت رائے کا منگل کی دیر رات ممبئی کے ایک اسپتال میں حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا تھا۔ ادارے کے ذرائع کے مطابق رائے کی میت بدھ کی دوپہر ممبئی سے یہاں لائی جائے گی۔ سہارا شہر میں ان کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لئے رکھا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی بیکونٹھ دھام میں کی جائیں گی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سہارا گروپ کے بانی سبرت رائے لمبے عرصے سے علیل چل رہے تھے۔ وہ بلڈ پریشر اور ہائیپرٹنشن کے علاوہ کئی دیگر بیماریوں سے متاثر تھے۔ 12 نومبر کو طبیعت بگڑنے پر انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال اور میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

بہار کے ارریہ ضلع میں 10 جون 1948 کو پیدا ہوئے رائے نے سہارا گروپ کا آغاز 1978 میں گورکھپور میں کیا تھا۔ مائیکرو فنانس کے شعبے میں تقریباً چار دہائیوں تک ان کا دبدبہ رہا۔ اس دوران سہارا گروپ کا کاروبار ملک بیرون ملک میں پھیلا اور رئیل اسٹیٹ، فائنانس، میڈیا، انٹرٹینمنٹ، ہیلتھ کیئر، ہاسپیٹیلٹی، ریٹیل، انفارمیشن ٹیکنالوجی تک میں سہارا گروپ کی چمک پھیلی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined