قومی خبریں

بنگلہ دیش میں اندوہناک سڑک حادثہ، بس تالاب میں گرنے سے 17 افراد ہلاک، 45 زخمی

عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جایا گیا، جہاں مزید چار افراد دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ زخمی مسافروں کو تشویشناک حالت میں بچا لیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے ضلع جھلوکاٹی میں ایک مسافر بس سڑک سے پھسل کر تالاب میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ ضلعی پولیس سربراہ محمد افروز الحق نے سنہوا خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسافر بس دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں ہفتے کے روز سڑک کے کنارے ایک حوض میں گر گئی، جس سے 13 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

Published: undefined

عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتالوں اور کلینکوں میں لے جایا گیا، جہاں مزید چار افراد دم توڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کچھ زخمی مسافروں کو تشویشناک حالت میں بچا لیا گیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی سڑک کے کنارے موجود پانی کے ذخیرے میں گر گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined