قومی خبریں

آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر اندوہناک حادثہ، بہار سے آنے والی بس دودھ کے ٹینکر سے متصادم، 18 کی موت

بہار کے سیوان سے دہلی جا رہی ڈبل ڈیکر بس یوپی کے اناؤ میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس کا دودھ سے بھرے ٹینکر سے تصادم ہوا اور وہ الٹ گئی۔ حادثے میں 18 مسافروں کی موت ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

لکھنو: اتر پردیش کے اناؤ میں ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ٹینکر اور ایک ڈبل ڈیکر بس میں ٹکر ہوئی جس کے بعد بس کئی بار الٹ گئی۔ اس حادثے میں 18 مسافروں کی موت ہو گئی، جب کہ 30 سے ​​زیادہ لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق ڈبل ڈیکر بس بہار کے سیتامڑھی سے دہلی جا رہی تھی۔ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے جب اناؤ کے بہٹا مجاور تھانہ علاقے کے گڑھا گاؤں کے سامنے بس پہنچی تو دودھ سے بھرے ایک تیز رفتار ٹینکر نے اسے پیچھے سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور دونوں میں تصادم ہو گیا۔

یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ڈبل ڈیکر بس کئی بار الٹ کر دو حصوں میں بٹ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Published: undefined

راہگیروں نے اس حادثے کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ اطلاع ملتے ہی بانگرمؤ کے انسپکٹر بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ وہ زخمیوں کو علاج کے لیے بانگرمؤ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا۔ یہاں ڈاکٹروں نے 18 لوگوں کو مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں نے شدید زخمی مسافروں کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 14 مرد، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined