نئی دہلی: دہلی کے پیتم پورہ علاقے میں جمعرات کو گھر میں آگ لگنے سے چار خواتین سمیت چھ افراد جان بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص جھلس گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ گھر میں موجود لوگوں کو باہر نکلنے کا بھی موقع نہیں ملا۔ کچھ لوگوں نے چھت پر جا کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں سے بمشکل آگ پر قابو پایا۔
Published: undefined
دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ کے مطابق، رات 8.07 بجے زیڈ پی بلاک، پیتم پورہ علاقے سے ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ 4 منزلہ عمارت کی بالائی منزل اور پہلی منزل پر لگی۔ گرگ نے کہا کہ ہم نے سات لوگوں کو گھر سے نکالا اور انہیں اسپتال لے گئے۔
Published: undefined
دہلی پولیس کے ڈی سی پی جتیندر مینا نے حادثہ میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے چار خواتین اور دو مرد ہیں۔ پولیس مہلوکین اور جھلس جانے والے لوگوں کی شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ عمارت میں رہنے والے تمام لوگ کرایہ دار تھے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، "کل 8 فائر ٹینڈرز کو موقع پر پہنچایا گیا تھا۔ آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔" عمارت کے گراؤنڈ فلور پر پارکنگ ہے۔ لوگ اوپر کی تین منزلوں پر رہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم امکان ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز