نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں دیر رائے گئے پیش آنے والے اندوہناک حادثہ میں کئی جانیں چلی گئیں۔ سیما پوری علاقے میں ایک ٹرک نے ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے کئی لوگوں کو روند ڈالا، جس میں 4 لوگ جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ حادثہ دیر رات 1.51 بجے پیش آیا۔ یہ حادثہ ڈی ٹی سی ڈپو کے قریب پیش آیا۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 52 سالہ کریم، 25 سالہ چھوٹے خان، 38 سالہ شاہ عالم اور 45 سالہ راہل شامل ہیں۔ زخمیوں میں 16 سالہ منیش اور 30 سالہ پردیپ شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ملزم ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی متعدد ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
Published: undefined
دراصل، رات کو 1.51 بجے ایک نامعلوم ٹرک/کینٹر ڈی ٹی سی ڈپو ریڈ لائٹ کو عبور کر کے ڈی ایل ایف ٹی پوائنٹ کی طرف جا رہا تھا، جسے لاپرواہی سے چلایا گیا، اس نے سڑک کے ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے 6 افراد کو روند ڈالا۔ ان میں سے 4 کو سیما پوری کے ایم پی وی نے فوری طور پر جی ٹی بی اسپتال منتقل کیا۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ منتقل کیے گئے چار زخمیوں میں سے ایک کو ابتدائی علاج کے دوران مردہ قرار دے دیا گیا، بعد میں دوسرا بھی دم توڑ گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined