قومی خبریں

امبالہ میں اندوہناک حادثہ، وشنو دیوی جانے والی منی بس اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

دہلی-جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح پیش آنے والے اندوہناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی موت ہو گئی۔ امبالہ میں پیش آنے والے اس حادثہ میں 20 سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: دہلی-جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کی صبح پیش آنے والے اندوہناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی موت ہو گئی۔ امبالہ میں پیش آنے والے اس حادثہ میں 20 سے زائد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جو امبالہ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ منی بس کے ٹرک سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کی تفتیش میں پتہ چلا کہ ٹرک نے ہائی وے پر اچانک بریک کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی منی بس اس سے ٹکرا گئی۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق یوپی کے بلند شہر سے عقیدت مند منی بس سے ویشنو دیوی کے درشن کے لیے جا رہے تھے۔ حادثے سے بال بال بچ جانے والے دیگر افراد نے بتایا کہ ان کی منی بس سے آگے چلنے والے ٹرک نے اچانک بریک لگا دی تھی۔ جس کی وجہ سے منی بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس واقعے میں مرنے والے تمام 7 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ چار افراد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

Published: undefined

امبالہ کے پڈاو تھانے کے ایس ایچ او دلیپ نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اس حادثے میں اب تک سات افراد کی موت ہو چکی ہے، جب کہ کئی کی حالت انتہائی نازک ہے۔ جن کی حالت زیادہ تشویشناک ہے انہیں قریبی بڑے اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعے میں زخمی ہونے والے کچھ افراد سول اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ کچھ زخمیوں کو ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined