نئی دہلی: آر بی آئی نے 2000 روپے کے نوٹ کو چلن سے نکالنے کا اعلان کیا، جس کے بعد اپوزیشن مسلسل حکومت پر حملہ آور ہے۔ اب راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے اس پر سوال اٹھائے ہیں۔
ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں زلزلہ لایا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سچن پائلٹ نے پوچھا کہ ریزرو بینک نے کس منطق پر ان نوٹوں کو روکا ہے؟ اس کی وجہ کیا ہے؟
Published: undefined
سچن پائلٹ نے کہا ’’جب نوٹ بندی ہوئی تو کہا گیا کہ کالا دھن ختم ہو جائے گا، بیرون ملک سے پیسہ واپس آئے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اب اچانک اطلاع آئی ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ پر پابندی لگائی جا رہی ہے لیکن اس کی بنیاد کیا ہے؟ جب اسے متعارف کرایا گیا تو اس کا مقصد کیا تھا اور جب اسے بند کیا جا رہا ہے تو اس کا مقصد کیا ہے؟ کیونکہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر پریشان کرنا درست نہیں۔‘‘
Published: undefined
حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے سچن پائلٹ نے کہا ’’حکومت اب بھی اسی راستے پر چل رہی ہے جس طرح اس نے پہلے بغیر سوچے سمجھے قدم اٹھائے تھے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined