قومی خبریں

شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کنہیا کمار کو کامیاب بنانے کے لیے سچن پائلٹ نے کی اہم میٹنگ

سچن پائلٹ نے سبھی مبصرین کو بغور سنا اور کہا کہ مجھے آپ لوگوں کا تعاون کرنے یہاں بھیجا گیا ہے، میں اس بات کا یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات ایک کر دوں گا۔

<div class="paragraphs"><p>میٹنگ کا منظر</p></div>

میٹنگ کا منظر

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے مرحلہ وار پولنگ جاری ہے۔ اس درمیان ملک کی راجدھانی دہلی میں چھٹے مرحلے میں ہونے والی پولنگ کے لیے دہلی کانگریس مکمل طور پر کمر بستہ نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ روز جاری کی جانے والے اسٹار پرچارکوں کی فہرست کے ساتھ ہی خود کو کیسے تیار کرنا ہے اور بی جے پی امیدواروں کو کس طرح شکست دینی ہے، اس تعلق سے خصوصی میٹنگوں کا سلسلہ بھی جاری ہو چکا ہے۔

Published: undefined

اسی ضمن میں کانگریس کی جانب سے تعینات کیے گئے ریاستی مبصر اور کانگریس جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار کنہیا کمار کی کامیابی کو یقینی بنانے کے مقصد سے ایک میٹنگ کی۔ اس میں شمال مشرقی ضلع دہلی کوآرڈنیشن کمیٹی کے صدر حسن احمد، سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، برجیش سنگھ لوچو، جتیندر بگھیل، چودھری متین احمد، چودھری انل کمار، چودھری زبير احمد وغیرہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Published: undefined

مبصرین کی اس میٹنگ میں انڈیا اتحاد کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار کی جانے والی حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا۔ سچن پائلٹ نے سبھی مبصرین کو بغور سنا اور کہا کہ مجھے آپ لوگوں کا تعاون کرنے کے لیے یہاں بھیجا گیا ہے۔ میں اس بات کا یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ سب کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات ایک کر دوں گا۔

Published: undefined

اس موقع پر کنہیا کمار نے کہا کہ ’’میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے شمال مشرقی ضلع دہلی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اگر میں جیت گیا تو یہاں کے جو بھی مسائل ہیں، میں انہیں اپنے گھر کے مسائل تصور کر کے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔‘‘ سچن پائلٹ نے میٹنگ کے دوران کنہیا کمار کو ان کی محنت اور کاوشوں کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی۔

Published: undefined

اس موقع پر حسن احمد نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی لہر قائم ہو چکی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ بی جے پی والے بری طرح گھبرائے ہوئے ہیں۔ انڈیا اتحاد کا خوف ان کی باتوں سے دکھائی دینے لگا ہے اور اسی لئے اب یہ لوگ کھلے طور پر فرقہ پرستی کی باتوں پر اتر آئے ہیں۔ حسن احمد نے مزید کہا کہ اب تک کے تمام مراحل میں ووٹ فیصد گھٹا ہے جس کا سیدھا مطلب یہی ہے کہ بی جے پی کو لوگ ووٹ نہیں کر رہے ہیں، اور جو بھی ووٹر نکل رہا ہے وہ بی جے پی مخالف ہے۔ کانگریس انڈیا اتحاد کی شکل میں مرکز میں حکومت قائم کرنے جا رہی ہے اور اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined