سری نگر: وادی کشمیر میں بے روزگاری اور اقتصادی بد حالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنے قرضے کی ادائیگی کے لئے اپنا ایک گردہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ کے نسو گاؤں سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سبزار احمد خان نے ارود زبان میں ایک اشتہار جاری کیا ہے جس کا عنوان ’گردہ برائے فروخت‘ ہے۔
Published: undefined
اشتہار میں سبزار احمد نے لوگوں سے ان کا ایک گردہ خریدنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت میں میرا سب کچھ لٹ گیا مجھ پر بینک اور لوگوں کا قریب 90 لاکھ روپیے قرضہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے پاس اس بھاری بھر کم قرضے کو ادا کرنے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے لہذا جس شخص کو گردے کی ضرورت ہے وہ مجھ سے رابطہ کرے۔
Published: undefined
موصوف نے ایک انگریزی نیوز پورٹل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ قرضہ چکانے کے لئے میرے پاس ایک گردہ فروخت کرنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین لوگوں نے میرے ساتھ رابطہ کیا ہے اور امید ہے کہ کوئی نہ کوئی خریدار مل ہی جائے گا۔
Published: undefined
پورٹل کے مطابق پیشے سے ٹھیکیدار سبزار احمد کا کہنا تھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ یہ ایک غیر قانونی کام ہے لیکن میں مجبور ہوں، میں نے کچھ قرضہ ادا کیا لیکن ابھی بھی بینک اور کچھ لوگوں کا قرضہ ہے، ایک کروڑ سے زیادہ میرا قرضہ تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ سال گزشتہ کے پانچ اگست کے بعد ہونے والے بند اور پھر کورونا لاک ڈاؤن نے مجھے برباد کر دیا، نہ ہی بینک کی قسطیں اور نہ ہی دوسرے لوگوں کا قرضہ ادا کر پایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز